Latest Post

After ‘unsatisfactory’ response, IHC to indict Imran Khan in contempt of court case in two weeks Britain’s Queen Elizabeth dies peacefully at Scottish home aged 96 Imran Khan appears before IHC in contempt case PM criticizes Imran Khan saying he is out to undermine Pakistan Contempt case: Imran Khan ‘deeply regrets unintentional’ utterances against judge
Spread the love

سندھ میں بارشوں اور سیلاب سے تباہ کاریاں جاری ہیں، لاڑکانہ میں 2 دن کے دوران چھتیں گرنے کی وجہ سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد گیارہ ہوگئی۔

اس کے علاوہ خیرپورمیں گھر کی چھت گرنے سے تین بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے، دادو میں چھتیں گرنے سے چار افراد چل بسے جبکہ بیس زخمی ہوئے ہیں۔

سندھ میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں کی واجہ سے 2 دن میں مزید 11 افراد جاں بحق

ادھر نوابشاہ میں مکان کی دیوار گرنے سے 2 بچے دم توڑ گئے، شکارپور میں چھت گرنے سے 2 بہنیں جاں بحق ہوئیں۔ کوٹ ڈیجی میں

جوہی میں بارش کے بعد ندی نالے بپھر گئے، شہر کو بارش کے پانی نے ڈبویا، دیہی آبادی سیلاب کی زد میں آگئی، شہری اپنی مدد آپ کے تحت نکل مکانی پر مجبور ہوگئے، شہر کے گلیاں بازاروں میں بھی پانی بھر گیا۔

موسلادھار بارش کے بعد ہالہ اور عمرکوٹ شہر تالاب میں بدل گیا، سڑکیں، بازار، گلیاں پانی میں ڈوب گئیں، سانگھڑ اور مٹیاری کی کہانی بھی اس سے ملتی جلتی ہی ہے، گھر، گلیاں، سڑکیں اور بازار پانی میں ڈوب چُکے ہیں۔ شہری گھروں میں قید ہوکر رہ گئے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج اور کل سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

اور اس کے ساتھ ساتھ سیلابی ریلے میں بہہ کر 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔